اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا تو نقصان خود پی ٹی آئی کا ہوگا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باعث احتجاج سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا تاہم ملکی معیشت کو نقصان ضرور پہنچے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو سمجھدار سیاستدان ہیں وہ لانگ مارچ نہیں چاہتے۔