صومالی فوسرز کی قزاقوں کیخلاف کارروائی، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

فوٹو : سوشل میڈیا

موگادیشو: صومالی فوسرز کی قزاقوں کیخلاف کارروائی، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ، صومالی فورسز کی کارروائی کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور رفیع اللہ خان شامل ہیں۔

صومالیہ کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے بحری جہاز پر صومالی فورسز کی کارروائی کے دوران خونریز تصادم میں عملے کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کا ایک شہری شامل ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

صومالی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک بھارتی شہری تنویر اور میانمار کا چیف انجینئر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، بحری جہاز کے عملے میں بھارتی، میانمار، انڈونیشین شہریوں کے علاوہ 10 پاکستانی بھی شامل تھے۔

اس کارروائی کے دوران عملے کے متعدد افرادزخمی بھی ہوئے،اس حوالے سے زیڈ ایچ ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سیکنڈ انجینئر حسین یوسف، فورتھ انجینئر عثمان، عقیل، امین اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہیں۔

سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کے مطابق بحری جہاز کا اسٹیئرنگ سسٹم خراب ہوگیا ہے اور اسے ایک دوسرے جہاز کی مدد سے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے،جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور انہیں واقعے کی اطلاع جہاز پر موجود دیگر پاکستانیوں سے ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *